کریئیٹر اکانومی کا نیا دور، ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے کا کروڑوں ڈالر کا معاہدہ

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیگال سے تعلق اور ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالورزرکھنے والے کھابے لامے نے ایک امریکی کمپنی سے تقریباً 90 کروڑ ڈالر مالیت کا ایک تاریخی تجارتی معاہدہ کیا ہے۔

اس معاہدے کو عالمی سطح پر کسی ڈیجیٹل کریئیٹر کی جانب سے کی گئی اب تک کی سب سے بڑی اور اہم مالیاتی پیش رفتوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر کھابے لامے کی امریکا میں گرفتاری اور پھر ملک بدری، اصل معاملہ کیا ہے؟

امریکی اسٹاک ایکسچینج میں درج کمپنی رچ اسپارکل ہولڈنگز نے ایک معاہدے کے تحت شہرت یافتہ ٹک ٹاکر کھابے لامے کی کمپنی اسٹیپ ڈسٹنکٹو لمیٹڈ کے ایک حصے کو خرید لیا ہے۔

رچ اسپارکل نے اس خریداری کا اعلان ایک وسیع تر اسٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ کیا ہے، جس کا مقصد کھابے لامے کی تجارتی سرگرمیوں کو عالمی سطح پر وسعت دینا ہے۔

معاہدے کے مطابق، رچ اسپارکل اپنے آپریٹنگ شراکت داروں کے ذریعے ابتدائی طور پر 36 ماہ کے لیے کھابے لامے کی عالمی کمرشل سرگرمیوں پر خصوصی حقوق حاصل کرے گی۔

ان حقوق میں برانڈ پارٹنرشپس، توثیقی معاہدے، لائسنسنگ اور ای۔کامرس منصوبے شامل ہیں، جو روایتی انفلوئنسر مارکیٹنگ سے ہٹ کر ایک پلیٹ فارم پر مبنی کاروباری ماڈل کی طرف واضح اشارہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک نے مختصر ڈراموں کی نئی ایپ متعارف کرادی

رچ اسپارکل کا اندازہ ہے کہ ٹریفک، آرڈر کی تکمیل، آپریشنز اور ملکیتی ٹیکنالوجی پر مشتمل مربوط نظام، مکمل نفاذ کے بعد سالانہ 4 ارب ڈالر سے زائد کی فروخت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس معاہدے کے تحت کھابے لامے رچ اسپارکل ہولڈنگز کے کنٹرولنگ شیئر ہولڈر بھی بن جائیں گے، جس سے وہ محض ایک تخلیقی شراکت دار نہیں بلکہ اپنے برانڈ کے گرد قائم کمرشل انفرا اسٹرکچر میں براہِ راست حصص رکھنے والے فریق کے طور پر سامنے آئیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستانیوں نے 2025 میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟ تفصیلات جاری

کمپنی کے مطابق، یہ صرف حصص کی خریداری نہیں بلکہ عالمی مواد اور ای کامرس ماڈل میں ایک انقلاب ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی لسٹڈ پلیٹ فارم، عالمی سطح پر پہچانی جانے والی مواد کی دانشورانہ ملکیت اور سپلائی چین کی مہارت کا امتزاج شیئر ہولڈرز کے لیے غیر معمولی قدر پیدا کر سکتا ہے۔

کمرشل حکمتِ عملی کا آغاز ابتدائی طور پر امریکا، مشرقِ وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا میں کیا جائے گا، جبکہ اس پر عمل درآمد آئندہ 3 برسوں میں مرحلہ وار ہوگا۔

رچ اسپارکل اس منصوبے میں چین کی کمپنی انہوئی شیاوہے یانگ نیٹ ورک ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرے گی، جو بڑے پیمانے پر کریئیٹر لیڈ ای کامرس کا تجربہ رکھتی ہے۔

شہرت کا سفر

کھابے لامے نے بغیر کسی مکالمے کے، سادہ اور مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کی، جن میں وہ پیچیدہ لائف ہیکس کو نہایت سادگی سے بے نقاب کرتے ہیں۔

ان کا خاموش انداز زبان کی رکاوٹوں سے بالاتر رہا، جس کے باعث وہ بہت کم وقت میں ایک متنوع اور عالمی ناظرین تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک نے پاکستان میں چھوٹے کاروبار کی تشہیر کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا

اس وقت کھابے لامے کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اندازاً 36 کروڑ فالوورز ہیں، جو انہیں دنیا کے سب سے بااثر ڈیجیٹل شخصیات میں شامل کرتا ہے اور ایک حقیقی معنوں میں عالمی سطح کے کریئیٹر کی مثال بناتا ہے۔

روایتی تجارت سے آگے بڑھتے ہوئے، اس معاہدے کے تحت کھابے لامے کے اے آئی پر مبنی ڈیجیٹل ٹوئنکی تیاری کی بھی اجازت دی گئی ہے، جس کے ذریعے ان کے چہرے کے خدوخال، آواز اور رویّوں کا ضابطے کے تحت استعمال ممکن ہوگا۔

مزید پڑھیں: معروف ٹک ٹاک اسٹار کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موت کی دھمکیاں موصول

کمپنی کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے کثیر لسانی مواد، ورچوئل لائیو اسٹریمز اور 24 گھنٹے صارفین سے رابطہ ممکن بنایا جا سکے گا۔

مزید برآں، اس حکمتِ عملی میں پریمیم برانڈ اشتراک اور مشترکہ دانشورانہ ملکیت بھی شامل ہے، جن کا اطلاق بیوٹی، خوشبویات اور ملبوسات جیسے شعبوں میں کیا جائے گا، یہ پیش رفت اس رجحان کو اجاگر کرتی ہے کہ کس طرح کریئیٹر کا اثر و رسوخ طویل المدتی، صنعتی پیمانے کے کاروبار میں تبدیل ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم