لاہور کی فضاؤں میں پھر رنگ بکھرنے والے ہیں، شہر کی گلیاں، چھتیں اور آسمان پتنگوں سے جگمگا اٹھیں گے کیونکہ تقریباً 25 سال کے انتظار کے بعد بسنت کی واپسی ہونے جا رہی ہے اور شہری اپنی پرانی یادیں تازہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔
پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق یہ رنگا رنگ تہوار 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو صرف لاہور میں منایا جائے گا، بسنت کے تہوار کی خوشی میں ’آئی بسنت‘ کے نام سے ایک گانا بھی ریلیز کیا گیا ہے جس میں اتنے عرصے بعد بسنت منانے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بسنت کے دنوں میں پنجاب حکومت نے 132 پنجابی گانوں پر پابندی کیوں لگا دی؟
گانے کو سونو نامی گلوکار نے گایا ہے اور اس میں مریم نواز کی تعریف بھی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ’مریم نے سجا دیتا اے سارا لاہور، جی او مریم نواز، لاہور لاہور اے‘۔
واضح رہے کہ لاہور میں 3روزہ ’محفوظ بسنت‘ کے انعقاد کے لیے کائٹ فلائنگ آرڈینینس 2025 کے تحت سخت قوانین کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور کے مطابق پتنگ اور ڈور کی فروخت کی اجازت صرف یکم فروری سے 8 فروری 2026 تک ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ 6 فروری 2026 سے قبل ضلع لاہور میں پتنگ بازی کی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔
کمشنر لاہور کے مطابق لاہور ضلع کی حدود میں محفوظ بسنت 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو منائی جائے گی، جبکہ پتنگ اور ڈور کی فروخت کی اجازت صرف یکم فروری سے 8 فروری 2026 تک ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ 6 فروری 2026 سے قبل ضلع لاہور میں پتنگ بازی کی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔














