عمران خان کو اسپتال لائے جانے سے متعلق خبر کی تصدیق یا تردید کی پوزیشن میں نہیں، طلال چوہدری

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھ کے انفیکشن کے معائنے کے لیے اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) لائے جانے سے متعلق خبر کا ابھی انتظار کیا جائے، اگر یہ خبر درست ہے تو اس کا مطلب ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آنکھ کا مسئلہ یا کچھ اور؟ عمران خان کو پمز اسپتال لانے کے بعد کیا کچھ ہوتا رہا؟

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس انقلاب کے بجائے اب صرف ہمدردی کارڈ رہ گیا ہے، میں ابھی اس خبر کی تصدیق یا تردید کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں کہ عمران خان کو آنکھ کے آپریشن کے لیے پمز لایا گیا، اس حوالے سے جو بھی حقیقت ہوگی، پوری کی پوری بیان کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سنسنی پھیلانے کے بجائے انتظار کیا جائے، حکومت خبر کی تصدیق یا تردید کرے گی، عمران خان کی صحت اور زندگی کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ان کے بچوں سے بات نہیں کروائی جاتی، یہ پورا ایک بیانیہ بنایا جاتا ہے، پی ٹی آئی کے باقی سارے بیانیے ناکام ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اسپتال لایا گیا مگر صحت سے متعلق کچھ بتایا نہیں جا رہا، اپوزیشن اتحاد کا اظہار تشویش

ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو اسپتال لائے جانے سے متعلق خبر درست ہے تو اس کا مطلب ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے اور عمران خان کی صحت کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘