ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی سے معمولاتِ زندگی متاثر، اگلے 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کے بعد شدید سردی کی لہر برقرار ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

بلوچستان کے بالائی علاقوں چمن، قلعہ عبداللّٰہ اور زیارت سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں شدید سردی کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہو چکا ہے، جبکہ متعدد مقامات پر زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔

گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا

گلگت بلتستان کے علاقے استور میں شدید برف باری کے باعث بند ہونے والی رابطہ سڑکیں تاحال بحال نہیں ہو سکیں۔ دوسری جانب سوات کے بالائی علاقوں میں بند سڑکوں کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کا موسم

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقے آج بھی شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

درجہ حرارت میں نمایاں کمی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 4، اور  مری میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دھند کے باعث موٹر ویز بند

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کے متعدد سیکشن بند کر دیے گئے ہیں۔

بند موٹر وے سیکشنز:

موٹر وے ایم ون: پشاور سے برہان تک

موٹر وے ایم ٹو: لاہور سے کوٹ مومن تک

موٹر وے ایم تھری: فیض پور سے جڑانوالہ تک

ہزارہ ایکسپریس وے: برہان سے جھاری کس تک

کراچی کا موسم

کراچی میں سردی کی شدت میں کچھ حد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سردی کی لہر آئندہ چند دنوں تک جاری رہے گی۔ آج کراچی میں موسم دن کے وقت خشک جبکہ رات کے وقت سرد رہے گا۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟