پی ٹی آئی رہنما کور کمیٹی اجلاس پر لڑ پڑے

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی نے ’ایکس‘ پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کور کمیٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں 2 گھنٹے طویل نشست کے بعد لیے گئے فیصلے شامل نہیں ہیں اور یہ پریس ریلیز اصل میٹنگ کے منٹس سے مطابقت نہیں رکھتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس میں عمران خان کے احکامات، ملاقاتوں یا شوکت خانم کے ڈاکٹروں کی رسائی کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں ہے۔

مشال یوسفزئی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ شیخ وقاص اکرم کے ذریعے جاری پریس ریلیز میں وہ تمام اہم فیصلے غائب ہیں جو کور کمیٹی کی میٹنگ میں طے پائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پریس ریلیز میں جو معلومات دی گئی ہیں، وہ حقیقت سے مختلف ہیں اور میٹنگ کے اصل منٹس سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میٹنگ میں کئی دیگر اہم امور پر بات ہوئی جو پریس ریلیز میں شامل نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے پارٹی کے اندرونی فیصلوں کی مکمل تصویر عوام کے سامنے نہیں آ رہی۔

یہ واضح رہے کہ پریس ریلیز پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی جانب سے جاری کی گئی تھی، تاہم مشال یوسفزئی کے مطابق اس میں کور کمیٹی کی میٹنگ میں ہونے والے حقیقی فیصلوں کا تذکرہ موجود نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو علاقائی آئل ٹریڈنگ ہب بنانے کا بڑا منصوبہ کیا ہے؟

ایرانی قاتلانہ دھمکی کے باعث ترکی میں خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کرنا پڑا، ڈونلڈ ٹرمپ

نوجوانوں کی ترقی میں قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل پنہاں ہے، عالمی دن پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

عالمی سطح پر غذائی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، پاکستان بھی متاثر ہوگا، اسٹیٹ بینک

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے