اریجیت سنگھ کے موسیقی سے دور ہونے کے بعد ساحر علی بگا نے بھی جلد اہم فیصلے کا اعلان کردیا

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی گلوکار اور موسیقار ساحر علی بگا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے موسیقی کے کیریئر کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کرنے والے ہیں۔ یہ اعلان بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کے حالیہ اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

اریجیت سنگھ کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ساحرعلی بگا نے لکھا کہ بھارتی گلوکار نے موسیقی کو ترک نہیں کیا بلکہ آزادی کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک حقیقی فنکار کبھی ہار نہیں مانتا بلکہ آہستہ آہستہ ترقی اور خود کو بہتر بنانے کی طرف بڑھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کا پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ایک فنکار برسوں صنعت کی تعمیر میں مدد کرتا ہے اور بعد میں اس سے مایوسی محسوس کرتا ہے تو یہ صورتحال دردناک ہوتی ہے تاہم ضروری فیصلے لینا لازمی ہوتا ہے۔

اپنے مستقبل کے منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ساحر علی بگا نے لکھا کہ وہ بھی جلد عوامی سطح پر ایک اہم اعلان کریں گے۔ انہوں نے اسے ایک حقیقی موسیقی کے سفر کے آغاز کے طور پر بیان کیا جو ایمانداری، آزادی اور خالص فن پر مبنی ہوگا۔ گلوکار نے مداحوں سے کہا کہ جڑے رہیں کیونکہ اگلا باب جلد شروع ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے پیغام میں اریجیت سنگھ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بطور پلے بیک سنگر کوئی نیا پراجیکٹ قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اس سفر کو یہیں ختم کر رہے ہیں اور یہ ان کے لیے ایک شاندار اور یادگار سفر رہا۔ اریجیت سنگھ کے اس اچانک اعلان نے ان کے چاہنے والوں کو حیران کر دیا ہے جو طویل عرصے سے ان کی آواز سے جڑے ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک بھر میں دکانیں، مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس جلد بند کرنے کا نیا شیڈول جاری

لاپتا امریکی سائنسدان خاتون کی باقیات جنگل سے برآمد، پراسرار گمشدگیاں معمہ بن گئیں

کالج میں دیمک زدہ نقدی اور ’خفیہ کمرہ‘ برآمد، سیاسی پارٹیوں میں کشیدگی

’بیگز کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان نکال لیا گیا‘، لکھنؤ ایئرپورٹ پر حجاج کے ساتھ بڑی چوری

کینیڈا کے کثیر القومی کلچر کو بھارتی ڈانس کلچر کی یلغار کا سامنا، سماجی ماہرین نے خبردار کر دیا

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی