لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز کی مستقل بنیادوں پر تقرری کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئینِ پاکستان کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے صدرِ مملکت نے آئین کے آرٹیکل 193 کے تحت لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ان ججز کی تعیناتی ان کے عہدوں کا حلف اٹھانے کی تاریخ سے مؤثر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ میں مزید ججز کی تقرری، ایک ایڈیشنل جج کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

مستقل جج تعینات کیے جانے والوں میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی اور جسٹس سید احسن رضا کاظمی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل خان کو بھی مستقل کیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت 2 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

دوسری جانب ایک علیحدہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکت نے آئین کے آرٹیکل 197 کے تحت لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس طارق محمود باجوہ کی مدتِ ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ مدت ختم ہونے کی تاریخ سے مؤثر ہوگی۔

ان فیصلوں کو لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی امور کو مؤثر بنانے اور مقدمات کے بروقت فیصلوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز