گل پلازہ سانحے کے پیچھے قبضہ مافیا ہوسکتی ہے، فیصل ایدھی نے خدشات کا اظہار کردیا

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے واقعے کے حوالے سے تشویش اور شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

فیصل ایدھی نے کہا کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو شکوک پیدا کرتی ہیں۔ میں نے درجنوں بار آگ لگتے دیکھی ہے، پلاسٹک مارکیٹ میں 3 بار آگ لگی اور کئی دن تک بھی آگ لگی رہی لیکن عمارتیں نہیں گریں، تو گل پلازہ کی عمارت کیسے گر گئی؟

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس کے پیچھے مافیا ہو سکتا ہے جو عمارت کو خالی کر کے اس پر قبضہ کرنا چاہتا تھا۔ آگ کبھی بھی اسٹرکچر کو تباہ نہیں کرتی، اس میں کافی چیزیں شکوک پیدا کر رہی ہیں۔ عمارت ایک نہیں 3 مختلف مقامات سے گری جو مزید شبہات کو جنم دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوہا 1600  ڈگری پر پگھلتا ہے اور گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے لوہا میلٹ نہیں ہو سکتا تھا اس لیے جوڈیشل انکوائری ضروری ہے۔ یہ انکوائری کسی اچھے جج کی سربراہی میں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے مطابق آگ کا آغاز دکان نمبر 193، گراؤنڈ فلور میں ماچس سے ہوا، تفصیلی رپورٹ جاری

واضح رہے کہ گل پلازہ میں 17 جنوری کی رات 10 بج کر 15 منٹ پر آگ لگ گئی، جس نے پورے پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس واقعے کے وقت عمارت میں آگ بجھانے کے موثر انتظامات موجود نہیں تھے۔ کئی دروازے بند تھے، ایمرجنسی ایگزٹ موجود نہیں تھا اور بجلی منقطع ہو گئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو باہر نکلنے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔

کمشنر کراچی کی جانب سے تیار کی گئی حتمی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گل پلازہ کی آگ کے نتیجے میں 79 افراد جاں بحق ہوئے جن میں زیادہ تر اموات میزنائن فلور پر ہوئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی