بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

اتوار 1 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کرلیا۔

بابراعظم نے سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر کے بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم اور محمد رضوان کے ون ڈے ریکارڈز پر کھلاڑیوں کا شاندار جشن، ویڈیو وائرل

لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں بابراعظم نے ذمہ دارانہ اور دلکش بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر ناقابلِ شکست 50 رنز اسکور کیے۔

اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر کی 39ویں نصف سنچری مکمل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب اور بابراعظم نے پی ایس ایل کا بڑا ریکارڈ بنا دیا

یہ بابراعظم کا ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر کا 139واں میچ تھا، جب کہ ویرات کوہلی نے 125 میچز میں 38 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

بابراعظم کی یہ کامیابی پاکستان کرکٹ کے لیے فخر کا لمحہ ہے اور ان کی ٹی20 میں مسلسل شاندار کارکردگی کا ثبوت بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل، مظفرآباد میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

امریکا نے سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فوجداری الزامات عائد کردیے

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری

غلط سرجری کیس: وفاقی آئینی عدالت کا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور سرجن کو نوٹس جاری

لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟