بانی ایم کیو ایم الطاف حسین طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ قومی موومنٹ یعنی ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو لندن کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں اتوار کی رات ڈاکٹروں کی مشورے پر خون بھی منتقل کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو اتوار کی شام صحت خراب ہونے کے باعث اسپتال لے جایا گیا، جہاں ابتدائی معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں داخل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ‏ قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا سیاسی ناکامی کا اعتراف، کارکنوں کو حلف سے آزاد کردیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایم کیو ایم کی جانب  سے ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں انجیکشن دیا اور جسم میں کمزوری کے پیش نظر ڈرپ شروع کی۔

پارٹی نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں نے اسپتال میں ان کا تفصیلی معائنہ کیا ہے اور پیر کو ان کا مکمل چیک اپ کیا جائے گا۔

1990 کی دہائی کے اوائل میں، الطاف حسین کراچی میں ہونے والے ایک آپریشن کے بعد لندن میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرلی تھی۔

الطاف حسین کو لندن سے پاکستانی سیاست پر اثر انداز ہونے کے لیے جانا جاتا تھا، مئی 2013 میں، انہوں نے ایک متنازعہ تقریر کی جس میں انہوں نے اپنی پارٹی کا عوامی مینڈیٹ قابل قبول نہ ہونے کی صورت میں پاکستان کے دیگر حصوں سے کراچی کو علیحدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی الطاف حسین پر شدید تنقید، عمران فاروق کا قاتل قرار دے دیا

تاہم، پارٹی نے بعد میں وضاحت کی کہ ان کے الفاظ کا غلط مفہوم نکالا گیا تھا۔

ایم کیو ایم کی آخری تباہی 2016 میں ہوئی جب الطاف حسین نے ایک انتہائی متنازعہ تقریر میں نہ صرف پاکستان کے خلاف نعرے لگائے بلکہ ملک کو ’دنیا کے لیے کینسر‘ قرار دیا۔

اس تقریر کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنوں نے کراچی میں اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ کیا۔

حکام نے اس تقریر کے بعد کارروائی شروع کی اور ایم کیو ایم کے کراچی ہیڈکوارٹر اور الطاف حسین کی رہائش گاہ عزیز آباد کو سیل کر دیا۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کی عدالتی کامیابی، الطاف حسین لندن رہائشگاہ سمیت 6جائیدادوں سے محروم

بعد میں الطاف حسین کے اپنے پارٹی رہنماؤں نے ان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا نام پارٹی کے آئین سے نکال دیا۔

اکتوبر 2019 میں، برطانوی پولیس نے حسین پر ’دہشت گردی کی ترغیب دینے‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں 2019 کے آغاز میں گرفتار کیا گیا تھا، لیکن بعد میں ضمانت پر رہائی مل گئی۔

فروری 2022 میں ایک 12 رکنی جیوری نے الطاف حسین کو دہشتگردی کی ترغیب دینے کے دونوں الزامات سے بری کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

5 دہائیوں بعد انسان دوبارہ چاند کی طرف روانہ، ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کردیا

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اثرات: برطانوی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

سعودی سفیر کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اظہارِ تشویش اور پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟