خود کو روحانی شخصیت قرار دینے والے پیر یوسف گیلانی کے خواتین کے ناموں سے متعلق دیے گئے بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں پیر یوسف گیلانی نے دعویٰ کیا کہ جن لڑکیوں کے نام حرف ’ش‘ سے شروع ہوتے ہیں ان پر آسیبی اثرات ہوتے ہیں اور اگر ان کی عمر 30 سال سے زیادہ ہو جائے تو وہ بیمار ہو جائے گی کیونکہ ان ناموں پر اثرات عاشق ہیں۔
ہر وہ لڑکی جس کا نام ش سے شروع ہوتا ہے اس نے بیمار ہونا ہی ہونا ہے ش سے شروع ہونیوالے نام پر آسیبی اثرات ہوتے ہیں 30 سال سے زیادہ عمر ہو جائے گی تو ایسی لڑکی بیمار ہو جائے گی ! پیر یوسف گیلانی ۔۔ pic.twitter.com/89dyCASpUF
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) February 1, 2026
اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔ کئی صارفین نے اس بیان کو توہم پرستی پر مبنی قرار دیا جبکہ کچھ صارفین نے اس کا مذاق اڑاتے ہوئے ردعمل دیا۔
سوشل میڈیا صارف سحرش نے طنزیہ انداز میں سوال کیا ’پیر صاحب جس لڑکی کا نام ش سے ختم ہوتا ہے، وہ تو بچ جائے گی نا‘؟
پیر صاحب سے سوال ہے جس لڑکی کا نام ش سے ختم ہوتا ہے وہ تو بچ جائے گی نا۔؟😵💫 https://t.co/QcxsyJPy6W
— Sehrish Maan (@SMunirMaan) February 1, 2026
ایک صارف نے کہا کہ میری پھوپھو کا نام ش سے شروع ہوتا ہے اور ان کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے وہ تو 30 سال کی عمر کے بعد بیمار نہیں ہوئیں تھیں۔
میری پھوپھو کا ش سے شروع ھوتا ھے اور انکی عمر 60 سال سے زیادہ ھے،وہ تو 30 سال کی عمر کے بعد بیمار نہی ھوئیں تھیں https://t.co/5Oa5H3UIcm
— Mango Jam (@Mangojam01) February 1, 2026
شہر بانو لکھتی ہیں کہ پیر صاحب نے تو ڈرا ہی دیا ہے کیونکہ ان کا نام بھی ’ش‘ سے شروع ہوتا ہے۔
یہ لیں انہوں نے تو ڈرا ہی دیا 😂 https://t.co/N0PVpRl9k0
— Shehr Bano Official (@OfficialShehr) February 1, 2026
کئی صارفین یہ سوال کرتے نظر آئے کہ یہ سہولت صرف پاکستانیوں کے لیے ہے یا غیر ملکی خواتین جن کے نام ’ش‘ سے شروع ہوتے ہیں وہ بھی بیمار ہو سکتی ہیں۔ جبکہ کئی لوگوں نے طنزاً کہا کہ کون سے حرف والی خواتین بیمار نہیں ہوں گی تاکہ نام رکھنے میں آسانی ہو۔














