2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا چاہتے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد

پیر 29 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا چاہتے ہیں، ملکی معیشت کے لیے اسلامک کیپیٹل مارکیٹ سے گروتھ میں بہتری آ رہی ہے، گزشتہ 10برسوں میں پاکستان میں اسلامک بینکنگ میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسلامک کیپیٹل مارکیٹ کا حجم 3 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اسلامک کیپیٹل مارکیٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 2.8 ٹریلین روپے کے اسلامک سکوک بانڈز کا اجرا کر رکھا ہے، حکومتی قرض کو اسلامک سکوک میں تبدیل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک میں کمیٹی قائم کی ہے۔

’اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی مل کر اسلامک فنانس سیکٹر کے فروغ کے لیے اصلاحات کر رہے ہیں۔‘

ملکی معیشت مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں

دوسری جانب اسلامک کیپیٹل مارکیٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی معیشت مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، اسلامک بینکنگ کا نظام بہتر بنا رہے ہیں جو مستقبل میں ملکی معیشت کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی، ان کا کہنا ہے کہ اسلامک فنانسنگ سے غربت پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک پاکستان میں اسلامک فنانسنگ کے فروغ کے لیے بھرپورکوشش کر رہا ہے اور گورنر اسٹیٹ بینک نے اسلامک فنانسنگ کے فروغ کے لیے بڑی محنت کی ہے۔ دنیا میں اسلامک فنانسنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ اسلامک بینکاری کے لیے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں، یہ کانفرنس اسلامک فنانسنگ میں ہمارے مستقبل کے لیے مشعل راہ ہے، تمام اسلامی ممالک کے اشتراک سے معاشی چیلنجز سے نکل سکتے ہیں۔

’عالمی سطح پر اسلامک فنانس 4 ہزار ارب ڈالر سے زیادہ ہے، 2026ء میں اسلامک فنانس عالمی معیشت میں 59 ہزار ارب ڈالرز کو پہنچ جائے گا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 6 اسلامی بینک جبکہ 16 اسلامی برانچوں والے بینک کام کر رہے ہیں، پاکستان میں 2022 میں اسلامی بینکوں کی شرح نمو 29 فیصد رہی، پاکستان میں اسلامی بینکوں کے اثاثہ جات 7.2 کھرب روپے کے ہیں جبکہ اسلامی بینکوں میں ڈیپازٹ 5.2 کھرب روپے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں