فوج میں دہشتگردوں اور غیرملکی ایجنٹس کا گٹھ جوڑ توڑنے کی صلاحیت موجود ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اسمبلی احاطے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج بلوچستان میں دہشتگردوں، غیر ملکی ایجنٹوں اور اسمگلرز کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف سرحد کے پار سے مداخلت ہو رہی ہے اور دوسری طرف پیسے لے کر دہشتگردی کرنے والے عناصر موجود ہیں تاہم فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے واضح موقف رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: جس کے ہاتھ میں ڈور اور پتنگ ہے، بڑی ذمہ داری اسی کی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر نے کلبوشن کی بلوچستان سے گرفتاری، جعفر ایکسپریس اور مختلف شہروں میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شر پسند عناصر کی نشاندہی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سرحد کے پار سے مداخلت ہو رہی ہے اور دوسری طرف پیسے لے کر دہشتگردی کرنے والے عناصر موجود ہیں۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ افواج پاکستان، سیاسی جماعتیں اور پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور یہ پاکستان کے وجود اور سالمیت کی بات ہے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی سطح پر یہ بحث جاری ہے کہ دہشتگردی کا جواب دیا جائے یا بات چیت کی جائے، اور اس بحث کے پیچھے کون کون سی طاقتیں ہیں، اس پر غور کی ضرورت ہے۔

اسپیکر نے بلوچستان کے عوام کے حقوق کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ عوام کو جتنے صوبائی اختیارات ملنے چاہئیں وہ ملنے چاہئیں اور کسی بھی قسم کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے جائز مطالبات حکومت پاکستان کو حل کرنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیے: قومی اسمبلی: سیاستدان دہشتگردی کیخلاف یک زبان، بیرسٹر گوہر نے بلوچستان پر حملہ پورے پاکستان پر حملہ قرار دیدیا

بسنت کے موقع پر عوام سے اپیل کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ بسنت کا رنگ ہوا میں پھیلنا چاہیے، اور کوئی بھی ایسی ڈور استعمال نہ کرے جس سے بجلی کی تنصیبات یا انسانی جان کو خطرہ ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ بسنت خوشی کا تہوار ہے، اسے خوشی اور جوش کے ساتھ منایا جائے، اور اس پر زیادہ پولیسنگ بھی نہیں ہونی چاہیے۔

اسپیکر نے کہا: ’میں نہیں چاہتا کہ پولیس گھروں میں گھسے اور بسنت کا رنگ خراب ہو۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp