بیرونِ ملک سفر پر پابندی، رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے بیرونِ ملک سفر پر عائد پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

دونوں سوشل میڈیا شخصیات سائبر کرائم اور دیگر مقدمات میں نامزد ہیں اور اس وقت ان کے نام نو ٹریول لسٹ میں شامل ہیں۔ اس حوالے سے دونوں نے الگ الگ آئینی درخواستیں دائر کی ہیں جن میں بیرونِ ملک سفر کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں توسیع

عدالتی دستاویزات کے مطابق درخواستیں وکلاء بیرسٹر راجہ قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھر کے توسط سے دائر کی گئیں۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ ان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنا غیر قانونی اور بلاجواز ہے جس کے باعث ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

درخواستوں میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)، سیکریٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فوری طور پر ان کے نام نو ٹریول لسٹ سے خارج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا یوٹیوبر رجب بٹ اور ایمان کے درمیان طلاق ہو چکی ہے؟ ساس نے حقیقت بتادی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان درخواستوں پر سماعت جلد متوقع ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا دونوں سوشل میڈیا شخصیات کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت دی جا سکتی ہے یا نہیں۔

اس سے قبل لاہور کی ایک عدالت نے جوئے کی ایپ کی تشہیر سے متعلق مقدمے میں رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’نہ میرے ساتھ ظلم کریں‘، رجب بٹ کی اہلیہ کی ساس کو دہائیاں، مبینہ وائس نوٹ لیک

یہ فیصلہ لاہور سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران سنایا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کی۔ سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی اور مزید وقت درکار ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دے دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟