دہلی، ڈلیوری رائیڈرز کا وحشیانہ حملہ، بزنس مین جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دہلی کے مرکزی علاقے کاننگھٹ پلیس میں ایک 36 سالہ بزنس مین، شیوام گپتا، کو 3 فوڈ ڈلیوری رائیڈرز نے ہلمٹ سے مار کر شدید زخمی کر دیا، جس کے بعد وہ اسپتال میں لگ بھگ مہینہ بھر زندگی اور موت کی لڑائی لڑنے کے بعد 19 جنوری کو جان سے گزر گیا۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی میں ہولناک سانحہ: بیٹے نے ماں، باپ اور بھائی کو قتل کر ڈالا

پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ شروع کر دی ہے اور گپتا کے خون آلود کپڑے فرانزک کے لیے قبضے میں لے لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں حملہ آوروں نے شیوام گپتا پر مباحثے کے بعد ہلمٹ سے حملہ کیا اور اسے کاننگھٹ پلیس کے فٹ پاتھ پر زخمی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

واقعہ 3 جنوری کی رات کو پیش آیا جب پولیس کو کاننگھٹ پلیس سے ایک زخمی شخص کے فٹ پاتھ پر پڑے ہونے کی اطلاع ملی۔ گپتا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کے سر اور اندرونی اعضا میں شدید چوٹیں پائی۔ ڈاکٹرز نے پولیس کو بتایا کہ وہ بیان دینے کے قابل نہیں تھے۔

گپتا کی فیملی نے بتایا کہ وہ شروع میں بحالی کے آثار دکھا رہے تھے، لیکن شدید چوٹیں اور اندرونی زخموں کے باعث ان کی موت واقع ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:’تمہاری بہن کو مار رہا ہوں‘، لیڈی پولیس کمانڈو شوہر کے ہاتھوں قتل

شیوام کے والد انیل کانت گپتا جو دہلی کے پہاڑگنج میں دکانیں چلاتے ہیں، نے کہا کہ میرے بیٹا میری دنیا تھی۔ اب ہماری امید انصاف میں ہے۔ مجرموں کو سخت سزا دی جائے تاکہ کسی اور کا گھر نہ برباد ہو۔

انیل کانت کے مطابق شیوام نے 2 جنوری کی شام اپنے گھر لاکشی نگر سے پارٹی میں جانے کی اطلاع دی تھی، اور بعد میں پولیس کی جانب سے اسے اسپتال منتقل ہونے کی اطلاع ملی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی