بنکنگ کورٹ اسلام آباد: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں چالان مکمل، چند روز میں پیش کیے جانے کا امکان

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد بنکنگ کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ایف آئی اے نے کیس کا چالان مکمل کر کے حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ کیس کے تفتیشی نے عدالت میں بیان دیا کہ ‘میری طرف سے چالان مکمل کرکے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔’

یہ بھی پڑھیے: فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کے اہم ریمارکس، عمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے

تفتیشی نے مزید کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کی جانب سے قانونی عمل چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا اور اس کے بعد چالان باقاعدہ عدالت میں جمع کر دیا جائے گا۔

بنکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے کیس کی سماعت کی، جبکہ فارن فنڈنگ کیس میں اسپیشل پراسکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘