خیبرپختونخوا حکومت کی ’ستھرا پنجاب‘ ماڈل میں دلچسپی، مریم نواز سے تعاون طلب کرلیا

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب حکومت سے ستھرا پنجاب منصوبے کا ماڈل مانگا ہے، جو ہم نے اسے دے بھی دیا ہے، اس پروگرام کی دنیا بھر میں پذیرائی ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے طلبا کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان

راجن پور میں الیکٹرک بسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا ترجمان کہہ رہا ہے کہ ایک وزیراعلیٰ اڈیالہ کے باہر بیٹھا رہتا ہے اور ایک وزیراعلیٰ جہاز لے کر گھومتی پھرتی ہے، میں ان سے کہتی ہوں کہ وہ بھی جہاز لے لیں، مگر وہ جہاز لے کر جائیں گے کہاں۔

مریم نواز نے کہا کہ وہ جہاز لے کر ملک میں کسی منصوبے کا افتتاح کرنے کے لیے گھومتی ہیں، میں تو آج بھی جہاز لے کر راجن پور میں بسز کا افتتاح کرنے آئی ہوں۔ آپ جہاز لے کر کیا اڈیالہ جاؤ گے، اڈیالہ میں جہاز لینڈ نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ترجمان کے پی کے نے سوال اٹھایا کہ میں برازیل جہاز لے کر چلی گئی، میں برازیل جہاز لے کر گئی تو ستھرا پنجاب کا ماڈل برازیل میں پوری دنیا کے سامنے پیش کیا، یہ پروجیکٹ دنیا کا سب سے بڑا سرکاری ویسٹ مینجمنٹ پروگرام ہے، جس کا ماڈل ہم سے خیبرپختونخوا حکومت نے بھی مانگا، ہم نے اسے دے بھی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے ہر شہر میں 20 روپے کرائے والی ایئر کنڈیشن بسیں دوڑتی نظر آئیں گی، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب نے انکشاف کیا کہ برمنگھم کے لوگوں نے بھی حکومت پنجاب سے ستھرا پنجاب کا ماڈل مانگا، بی بی سی سمیت تمام پبلشرز اور انٹرنیشنل آرگنائزیشنز نے نہ صرف ستھرا پنجاب کو تسلیم کیا بلکہ اس کی تعریف کی۔

انہوں نے ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کو پیغام دیا کہ اگر وہ بیرون ملک جہاز لے کر جائیں گے تو آپ جا کر کیا بتاؤ گے؟ ایک بھی کام نہیں جو دنیا کو بتا سکو، کیا یہ بتاؤ گے کہ ہم نے شعور دیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ایک بچی نے سہیل آفریدی سے سوال کیا کہ آپ نے ہمارے لیے کیا کیا؟ تو انہوں نے جواب میں کہا کہ لگتا ہے آپ کا تعلق اپوزیشن کی جماعت سے ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی کے پاس واقعی کوئی جواب ہوتا تو وہ اپنے منصوبے گنواتے، یہ ہے اپنی چھت، اپنا گھر؛ یہ ہے اپنا کھیت، اپنا روزگار؛ یہ ہے گرین بس؛ یہ ہیں مثالی گاؤں۔ اتنے منصوبے ہیں کہ میں تو گنواتے گنواتے بھول جاتی ہوں۔

خیبرپختونخوا کے لوگ جب حکومت سے سستی روٹی مانگتے ہیں تو وہ کہتے ہیں، ‘ہم نے آپ کو شعور دیا‘۔ جب بچے ہونہار اسکالرشپ مانگتے ہیں تو کہتے ہیں، ‘ہم نے شعور دیا’۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا شعور سے اسکول کی فیس اور پیٹ بھرا جا سکتا ہے؟ جب وہاں کے عوام پنجاب کی طرح انفراسٹرکچر اور سڑکیں مانگتے ہیں تو جواب آتا ہے، ‘ہم نے شعور دیا’۔ تو کیا شعور پر بیٹھ کر زورگار پر جائیں گے؟ کیا دوائیوں کی جگہ لوگ شعور کھائیں؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!