پنجاب کے ہر شہر میں 20 روپے کرائے والی ایئر کنڈیشن بسیں دوڑتی نظر آئیں گی، مریم نواز

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہے، بہت جلد صوبے کی سڑکوں پر 20 روپے کرائے والی پبلک  ایئرکنڈیشنز بسیں چلتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا ’ستھرا پنجاب‘ کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک پتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اس وقت 90 ہزار گھر بن رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں راشن کارڈ کے ضمن میں مستحق شہریوں کو 3 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہے۔ آج دوسرے صوبوں کے لوگ کہتے ہیں کہ کاش! ہماری گلیاں بھی ایسی صاف ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں یکساں ترقی نہیں ہوگی تو میں سمجھوں گی کہ پنجاب ترقی نہیں کررہا، ہم پنجاب کے چھوٹے شہروں کو بھی خوبصورت بنارہے ہیں، ستھرا پنجاب میری توقع سے بھی بڑا پروگرام بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغ کی صفائی کررہی ہوں، مریم نواز کی مخالفین پر پھر تنقید

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام میں ہم نے پورے پنجاب کے لیے 100 بلین روپے سے مشینری کے 35 ہزار یونٹس خریدے ہیں، کبھی پنجاب میں صرف جھاڑو سے صفائی کرتے نظر آتے تھے آج ہمارے ورکرز کو ہم نے مشینری فراہم کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قائم ہوئے 77 سال ہوگئے ہیں، کوئی سوچ سکتا تھا کہ میانوالی میں کبھی الیکٹرک بس آئے گی، کوئی سوچ سکتا تھا کہ وزیرآباد اور ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان اور پاکپتن میں الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑھتے بیانات، پیپلز پارٹی پنجاب کا صوبائی حکومت کے ساتھ مزید چلنے سے انکار

’الیکٹرک بس سروس تو دور کی بات ہے، ان شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی تصور ہی نہیں تھا۔‘

مریم نواز نے کہا کہ پہلے صرف لاہور،  پنڈی اور شاید ملتان ، بہاولپور میں بہت چھوٹی تعداد میں سرکاری ٹرانسپورٹ چلا کرتی تھی۔اب  1100 الیکٹرک بسز کے بعد پنجاب کے ہر شہر میں 20 روپے کرائے والی ایئر کنڈیشن بسیں دوڑتی نظر آئیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ

نئی دہلی بم دھماکا خود کش تھا، بھارتی حکام کا بمبار کے ساتھی کی گرفتاری کا دعویٰ

ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز

پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا

پی ٹی آئی کا دور حکومت ملکی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا ، احسن اقبال

ویڈیو

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

2025 ویڈنگ سیزن: 70 کی دہائی کا ونٹیج گلیمر دوبارہ زندہ ہوگیا

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں