سندھ ہائیکورٹ: تھری ایم پی او کے تحت گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو بڑا ریلیف

پیر 29 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار تحریک انصاف کے کارکنان کو بڑا ریلیف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل جواد ڈیرو نے موقف اختیار کیا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ قابل سماعت کی بات بعد میں کریں مگر پہلے یہ بتائیں گرفتار شدگان کے خلاف کیا مواد ہے؟

سرکاری وکلا گرفتار شدہ پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف ٹھوس مواد پیش کرنے میں ناکام رہے جس پر عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار 40 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کو10،10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

سرکاری وکیل نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ ’آپ ہمیں سن تو لیں ‘، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہمارا حکم چیلنج کردیجیے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں