’خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے‘،ڈھاکہ میں یومِ یکجہتی کشمیر کی تقریب

جمعرات 5 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب میں مقررین نے کہا ہے کہ مسئلہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر، معرکۂ حق میں بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، وزیراعظم شہباز شریف

ڈھاکہ میں پاکستان ہائی کمیشن میں یومِ یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی، بنگلہ دیشی طلبہ، انسانی حقوق کے کارکنوں، وکلا، صحافیوں اور ماہرینِ تعلیم نے شرکت کی۔

تقریب میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا اقوامِ متحدہ سے بی ایل اے کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ، سلامتی کونسل سے فوری اقدام کی اپیل

مقررین نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو باقاعدہ پالیسی بنا لیا ہے، جبکہ 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات سے کشمیریوں کے قانونی حقوق اور مقامی ادارے کمزور ہوئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

بنگلہ دیشی طلبہ اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر مسئلے کے حل کے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔ مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزاد اور منصفانہ رائے شماری کرائی جائے۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ بھارتی مظالم پر مبنی تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں