مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر، معرکۂ حق میں بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، وزیراعظم شہباز شریف

جمعرات 5 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر آج پوری دنیا میں پوری قوت کے ساتھ اجاگر ہو چکا ہے اور معرکۂ حق میں بھارت کا غرور خاک میں مل گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو، وفاقی حکومت کا تعاون بلا تعطل جاری رہے گا۔

یومِ یکجہتی کشمیر پر اسمبلی سے خطاب

وہ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور، وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی، سابق وزرائے اعظم، حریت قائدین اور تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت موجود تھی۔

آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے بڑے اعلانات

وزیراعظم نے آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے متعدد اہم اعلانات کرتے ہوئے مہاجرین کا وظیفہ 3500 روپے سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کرنے، مظفر آباد میں دانش یونیورسٹی کیمپس اور آسان خدمت مرکز کے قیام، رواں ماہ مزید 1700 طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے اور ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت تعلیمی وظائف دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کیوں منایا جاتا ہے؟

اس کے علاوہ اسکولوں کی چھتوں کے لیے ایک ارب روپے، ہریام پل کی تعمیر کے لیے 10 ارب روپے، واٹر سپلائی اسکیم اور ہائیڈرو پاور منصوبوں کے لیے 9.4 ارب روپے جبکہ یونیورسٹی آف کوٹلی اور ویمن یونیورسٹی باغ کے لیے بالترتیب 1.46 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

کشمیر سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ

وزیراعظم نے کہا کہ وہ کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی اور شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے برہان وانی، سید علی گیلانی، آسیہ اندرابی، یاسین ملک اور میرواعظ عمر فاروق سمیت تمام کشمیری رہنماؤں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کشمیر قائداعظم محمد علی جناح کے مطابق پاکستان کی شہ رگ ہے اور تنازعہ کشمیر کا واحد پائیدار حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہے۔ پاکستان کشمیریوں کو ان کا حق ملنے تک ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

بھارت کو دوٹوک پیغام اور سلامتی پر مؤقف

وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے معرکۂ حق میں بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو وہ نسلوں تک نہیں بھول سکے گا۔ معرکۂ حق کے بعد بھارت کا جھوٹا بیانیہ دفن ہو چکا ہے اور یہ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر: آزادی کی جدوجہد، بھارتی مظالم اور حل کی تلاش

انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت اپنی شکست کے بعد پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، تاہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ان کا بھی وہی انجام کریں گی جو بھارتی لڑاکا طیاروں کا ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، مگر برابری اور انصاف کی بنیاد پر، بھارت جس محاذ پر اور جس زبان میں بات کرے گا، اسی میں جواب دیا جائے گا۔

wm

آخر میں وزیراعظم نے سابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا بھی کی۔ قبل ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے وزیراعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کی قیادت اور عوام کا کشمیریوں سے یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم