ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے خلاف بھائیوں کے ہوٹل پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کے مطابق سردار تنویر الیاس متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے، جس پر یہ اقدام کیا گیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی۔ اس مقدمے میں سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے پہلے ہی مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔














