مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے نئے اقدامات جاری ہیں جن میں ثقافتی اور تفریحی تقریبات کو شامل کر کے مقامی شہریوں اور زائرین کی معیار زندگی میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں مکہ ونٹر سیزن نے خاص اہمیت حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، 140 نایاب جانور قدرتی ماحول میں چھوڑ دیے گئے

ایس پی اے کے مطابق اس ایونٹ میں تقریباً 4 لاکھ وزیٹرز شریک ہوئے جن میں سے 60 فیصد سے زائد مقامی شہری تھے۔

ایونٹ نے عوامی مقامات کو جان بخشی، تفریحی مقامات کی وزٹ میں 35 فیصد اضافہ کیا اور 1,200 سے زائد عارضی ملازمتیں فراہم کیں۔

اسی دوران حرا کلچرل ڈسٹرکٹ نے ثقافتی ورثے اور تخلیقی معیشت کے درمیان رابطہ قائم کیا۔ اس پروگرام میں 100 سے زائد دستکار شامل تھے جنہوں نے تقریباً 3 ملین سعودی ریال کی فروخت کی اور 1,30,000 وزیٹرز کو لائیو ورکشاپس میں متوجہ کیا۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب کی وادی الاحسبہ قدرتی مناظر کی وجہ سے سیاحوں میں مقبول

یہ اقدامات اور ساتھ ہی خصوصی میوزیمز اور تاریخی مقامات کی بحالی، سالانہ 1.6 ملین وزیٹرز کو مکہ کی طرف راغب کر رہے ہیں اور اوسط قیام میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ورلڈ کرکٹ فیسٹیول 2026 کا شاندار آغاز، پاکستانی ٹیم نے دھاک بٹھا دی

مکہ مکرمہ اپنے مقدس مقام کی روحانیت اور جدید شہری ترقی کے توازن کے ذریعے سعودی وژن 2030 اور کوالٹی آف لائف پروگرام کے اہداف کو بھی سپورٹ کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں