اسحاق ڈار نے کاروبار دوست بجٹ پیش کرنے کی نوید سنا دی

پیر 29 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ حکومت معاشی چیلنجز پر قابو پانے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت عوام کو سہارا دینے اور ملک میں معاشی ترقی کے لیے کاروبار دوست بجٹ فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔

پیر کے روز ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (آباد) کے وفد نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور اس موقع پر نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے حوالہ سے تجاویزاورسفارشات کاجائزہ لیا گیا۔

وزیر خزانہ سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان کے وفد نے ملاقات کی (فوٹو: اے پی پی)

اس موقع پروزیراعظم کے معاون خصوصی طارق محمود پاشا، چیئرمین آر آر ایم سی اشفاق یوسف تولہ، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور ایف بی آر کے سینیئر افسران بھی موجودتھے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، مشکلات سے جلد نکل جائیں گے: اسحاق ڈار

وفد کے شرکا نے وزیر خزانہ کو تعمیراتی صنعت کو درپیش مسائل اورچیلنجز سے آگاہ کیا اور آئندہ وفاقی بجٹ کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔

وفد نے معاشی چیلنجز پر قابو پانے اور ملک میں اقتصادی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی کوششوں میں تعاون کا یقین بھی دلایا۔

وزیر خزانہ نے وفد کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت معاشی چیلنجز پر قابو پانے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحاق ڈار

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو سہارا دینے اور ملک میں معاشی ترقی کے لیے کاروبار دوست بجٹ فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔
اس موقع پر وفد نے بجٹ تجاویز پر غور کرنے پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔

وفد میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین الطاف تائی، سابق چیئرمین عارف یوسف گیوا، وائس چیئرمین خاور منیر، ندیم گیوا، راحیل رنچ ، عسکری آغا اور سفیان عدیہ شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی