پی ایس ایل 11: حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کا اعلان

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں شامل ہونے والی نئی فرنچائز حیدرآباد نے باضابطہ طور پر اپنا نام اور لوگو متعارف کرا دیا ہے۔ اس اعلان کے بعد لیگ میں شامل 8ویں ٹیم کی شناخت واضح ہو گئی ہے، جس سے پی ایس ایل 11 کے حوالے سے شائقینِ کرکٹ کا جوش مزید بڑھ گیا ہے۔

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں شامل حیدرآباد کی نئی ٹیم کا نام اور لوگو منظرِ عام پر آ گیا ہے۔ ہفتے کے روز حیدرآباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نئی فرنچائز کی باضابطہ رونمائی کی گئی، جس میں ٹیم کے نام اور شناخت کو پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز پی ایس ایل 11 سے دستبردار

تقریب میں اعلان کیا گیا کہ پی ایس ایل کی نئی حیدرآباد فرنچائز کا نام ’حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین‘ رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان سپر لیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی ٹیم کا آفیشل لوگو جاری کیا گیا، جسے شائقین کی جانب سے خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 8 کر دی گئی ہے۔ حیدرآباد اور سیالکوٹ اس سیزن میں شامل ہونے والی 2 نئی فرنچائزز ہیں، جس کے بعد لیگ مزید وسعت اختیار کر گئی ہے۔

حیدرآباد فرنچائز کے مالک فواد سرور ہیں، جنہوں نے یہ ٹیم 175 کروڑ روپے میں خریدی تھی۔ انتظامیہ کے مطابق نئی ٹیم پی ایس ایل میں معیاری اور مسابقتی کرکٹ پیش کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کی دوسری نئی ٹیم سیالکوٹ نے اپنی فرنچائز کا نام سیالکوٹ اسٹالینز‘ رکھا ہے، جبکہ حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کی شمولیت سے پی ایس ایل 11 مزید دلچسپ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب