افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز پی ایس ایل 11 سے دستبردار

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کے جارح مزاج بلے باز رحمان اللہ گرباز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کی وجہ بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کے لیے افغان اسٹار رحمان اللہ گرباز کو سائن کر لیا

گرباز نے انسٹاگرام پر پشتو میں ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں کہا ’میں کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل میں دستیاب نہیں ہوں گا۔ ورلڈ کپ کے بعد میں افغانستان واپس جا رہا ہوں‘۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ تمام محبت اور حمایت کے لیے شکریہ۔

پی ایس ایل سیزن 11 کے لیے پشاور زلمی نے رحمان اللہ گرباز کو آکشن سے قبل ڈائرکٹ سائننگ کے ذریعے اپنے اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔ فرنچائز نے 5 فروری کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گرباز کی سائننگ کی تصدیق بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 میں ریکارڈ ٹوٹ گیا، اسٹیو اسمتھ سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے

اس اعلان میں گرافیکل پوسٹر بھی شامل تھا جس میں گرباز کو روایتی پگڑی پہنے پہاڑی پس منظر کے ساتھ دکھایا گیا، تاہم معاہدے کی رقم ظاہر نہیں کی گئی۔

پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہو کر 3 مئی تک جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!