چین کے شمالی صوبہ شانشی میں بایوٹیکنالوجی فیکٹری میں دھماکا، 8 افراد ہلاک

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی ریاستی میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح شمالی چین کے شہر شوویانگ میں واقع ایک بایوٹیکنالوجی کمپنی میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

اس دھماکے کی جگہ پہاڑی علاقے میں واقع ورکشاپ تھی، جہاں سے گہرا زرد دھواں اٹھتا دیکھا گیا، جبکہ فیکٹری کی قانونی نمائندہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ حادثے کے بعد شہر میں تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم بھی قائم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: ترلائی کی امام بارگاہ میں دھماکا، 30 سے زیادہ افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی

ریسرچ کے مطابق مذکورہ کمپنی جون 2025 میں قائم ہوئی تھی اور یہ جانوروں کے فیڈ، کوئلے کی مصنوعات، تعمیراتی مواد اور پینٹ کی تیاری میں سرگرم ہے۔ کمپنی کی ویب سائٹ موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے کمپنی کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل نہ ہوسکیں۔

اب تک دھماکے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے، تاہم حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی حکام نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے اور متاثرہ علاقے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ