اربوں روپے کا آپٹیکل فائبر منصوبہ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے عوام کو خوشخبری سنا دی

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اعلان کیا ہے کہ عید کے فوری بعد اربوں روپے کی آپٹیکل فائبر بچھانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں فائبر آپٹک نیٹ ورک بچھانے کے 3 ارب روپے کے منصوبے کا اعلان

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ یہ منصوبہ آزاد کشمیر کو ڈیجیٹل ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرے گا اور تیز رفتار و معیاری انٹرنیٹ، تعلیم، صحت اور ای گورننس کے شعبوں میں انقلاب لے آئے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے ذریعے نوجوانوں کے لیے آئی ٹی میں نئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہاکہ یہ آزاد کشمیر میں آپٹیکل فائبر بچھانے کا پہلا سرکاری منصوبہ ہے اور اس کا کریڈٹ پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت کو جاتا ہے۔

انہوں نے چیف سیکریٹری خوشحال خان اور سیکریٹری آئی ٹی محمد راشد حنیف کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہر شہری کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب، حکومت کا 200 فیصد سے زائد اضافی اسپیکٹرمز کی نیلامی کا فیصلہ

انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ آزاد کشمیر کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ایپسٹین اسکینڈل کی گونج برطانیہ تک، سابق سفیر مینڈلسن سے جواب طلب

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟