لاہور میں پتنگ بازی پر دوبارہ پابندی نافذ، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور پولیس نے بسنت فیسٹول کے اختتام پر پتنگ بازی پر مکمل پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سی سی پی او لاہور کے مطابق شہری پتنگ بازی کے دوران قانون کی خلاف ورزی سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

لاہور پولیس نے واضح کیا ہے کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ سی سی پی او لاہور نے اپنے افسران کو ہدایت کی ہے کہ فیلڈ میں سخت چیکنگ جاری رکھیں اور پتنگ بازی پر کڑی نظر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور میں بسنت کا دوسرا روز، غیرملکی مہمان بھی پتنگ بازی میں شامل

پولیس نے دکانداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ پتنگ اور ڈور کی خرید و فروخت سے گریز کریں، جبکہ پتنگ اور ڈور کی غیر قانونی ترسیل پولیس کے لیے قابلِ دست اندازی جرم تصور کی جائے گی۔

بلال صدیق کمیانہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ غیر قانونی پتنگ بازی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، لہذا ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ سی سی پی او لاہور نے والدین سے بھی کہا ہے کہ وہ بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیے: تاریخی عمارت کو اجاگر کرنے کے لیے پنجاب ٹورازم ڈپارٹمنٹ کا پونچھ ہاؤس لاہور میں بسنت فیسٹیول

اس پابندی کا مقصد فیسٹول کے دوران ممکنہ حادثات سے بچاؤ اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ پولیس کی جانب سے فیلڈ میں سخت نگرانی جاری ہے تاکہ بسنت کے اختتام کے بعد بھی پتنگ بازی کے خطرات سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp