بھاٹی گیٹ کیس، ورثا کے معاف کرنے پر عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھاٹی گیٹ لاہور میں ماں اور بیٹی کے سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے کے مقدمے میں مدعیان نے ملزمان کو اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کے لیے معاف کر دیا، اس پیشرفت کے بعد عدالت نے صلح کی بنیاد پر گرفتار ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھاٹی گیٹ سانحہ: متوفیہ کے شوہر کی حراست اور مبینہ تشدد پر ایس ایچ او معطل

جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے کیس کی سماعت کی، جہاں مدعی نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی انہیں بری یا مقدمے سے ڈسچارج کرنے پر کوئی اعتراض ہے۔

عدالت نے فریقین کے درمیان صلح کو تسلیم کرتے ہوئے گرفتار 5 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوانے کے الزامات

اس سے قبل اس کیس میں اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی تھی جب متاثرہ خاندان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ مقدمے کے مدعی خاتون کے والد ساجد حسین سے زبردستی سادہ کاغذ پر دستخط اور انگوٹھے لگوائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

اس حوالے سے تھانے میں انگوٹھا لگوانے کے بعد کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔

ورثا کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار انہیں مجبور کرکے سادہ کاغذ پر انگوٹھا لگوا کر لے گئے، جس پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

واقعے کا پس منظر

چند روز قبل بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ایک ماں اپنی بیٹی سمیت کھلے سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہو گئی تھیں۔
ابتدائی طور پر انتظامیہ پر الزام لگا کہ اس نے واقعے کو دبانے اور میڈیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور ماں بیٹی کے گرنے کی اطلاعات کو غلط قرار دیا۔

انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ تکنیکی طور پر اس ہول میں کسی انسان کا ڈوبنا ممکن نہیں، دوسری جانب پولیس نے بھی ابتدائی مرحلے پر واقعے کو گھریلو جھگڑے کا رخ دینے کی کوشش کی اور شوہر کے خلاف بیوی سے تنازع اور سنگین الزامات پر مبنی رپورٹ مرتب کی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور بھاٹی گیٹ واقعہ: پولیس نے تشدد کیا اور قتل کا اعتراف کرانے کی کوشش کی،شوہر کا الزام

بعد ازاں شک کی بنیاد پر شوہر سمیت 3 افراد کو حراست میں لینے کی اطلاعات سامنے آئیں، تاہم بعد میں پولیس نے کسی کو حراست میں لینے کی تردید کر دی۔

اس معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر، منیجر اور کنسلٹنٹ کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب