نواز شریف سے ازبک سفیر کی ملاقات، مریم نواز کے ساتھ ازبکستان کے دورے کی دعوت

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ازبک سفیر نے صدر مسلم لیگ ن کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کا خط بھی پہنچایا۔

ازبک صدر نے اپنے خط میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی منصوبوں کو سراہا اور محمد نواز شریف کو پاکستان کے محب وطن بیٹے قرار دیا، جنہوں نے ملکی عوام کے لیے شاندار ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔

اس موقع پر ازبک صدر نے صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ازبکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟