حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے نتائج سے باضابطہ آگاہ کیا۔
ISLAMABAD, February 9, 2026.
The Honorable Prime Minister of Pakistan, Mr. Shehbaz Sharif has been formally briefed by the Chairman of the Pakistan Cricket Board (PCB), Mr. Mohsin Naqvi, regarding the outcomes of high-level deliberations held between the PCB, representatives of…
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 9, 2026
حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے پی سی بی کو دی گئی رسمی درخواستوں کا جائزہ لیا، جن کے ساتھ سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممبر ممالک کی جانب سے بھی معاون خطوط موصول ہوئے، جو پاکستان سے اس معاملے کے حل کی توقع رکھتے تھے۔
حکومت نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کے بیان کو بھی سراہا اور بنگلہ دیش کی جانب سے اظہار تشکر کو خوش آئند قرار دیا۔ پاکستان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ہمیشہ اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
اسی سلسلے میں آج شام وزیراعظم نے سری لنکا کے صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے یاد دلایا کہ مشکل حالات میں پاکستان اور سری لنکا ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم سے موجودہ صورت حال کو دوستانہ طریقے سے حل کرنے کے لیے سنجیدہ غور و فکر کرنے کی درخواست کی۔
بین الاقوامی اور دوست ممالک کے ساتھ مذاکرات کے نتائج کے پیش نظر حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ کھیلنے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی اور پاکستان و بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز کے مذاکرات، بنگلہ دیشی ٹیم پر کوئی جرمانہ نہیں ہوگا، اعلامیہ
حکومت نے اس فیصلے کا مقصد کرکٹ کے جذبے کی حفاظت اور عالمی سطح پر کھیل کے تسلسل کو برقرار رکھنا قرار دیا ہے۔
بیان کے مطابق وزیراعظم اور پاکستانی عوام پر اعتماد ہیں کہ قومی ٹیم کھیل کے جذبے اور قومی فخر کے ساتھ عالمی اعزاز کے لیے میدان میں اپنا بہترین کردار ادا کرے گی۔














