مارگلہ انکلیو پارک روڈ انڈر پاس پر تعمیراتی کام کا آغاز، ٹریفک کے لیے ایڈوائزری جاری

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مارگلہ انکلیو پارک روڈ پر واقع انڈر پاس کے ترقیاتی کام کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے، جس کے باعث علاقے میں ٹریفک کے بہاؤ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں رہنے اور پانی پینے پر 3گنا زیادہ ٹیکس دینا ہوگا؟

پارک روڈ پر سفر کرنے والے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ ڈائیورشن پلان پر عمل کریں۔ راول ڈیم چوک سے ترامڑی کی جانب جانے والی ٹریفک این آئی ایچ روڈ کے ذریعے موہڑہ نور سے ہوتی ہوئی دوبارہ پارک روڈ پر داخل ہو سکے گی۔

اسی طرح ترامڑی سے راول ڈیم چوک کی طرف آنے والی ٹریفک چائے خانہ سے سی ڈی اے نرسری اور لوہے والی گرل کے ساتھ ساتھ بنائی گئی 2 عارضی سڑکوں کے ذریعے پارک روڈ پر واپس آ سکے گی۔

اس کے علاوہ شہری متبادل راستے کے طور پر لہتراڑ روڈ سے کھنہ پل اور ایکسپریس وے استعمال کر کے بھی اسلام آباد میں داخل ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی اسلام آباد کی منظور اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کون سی ہیں؟

ترجمان کے مطابق ترقیاتی کام کے دوران پارک روڈ پر ٹریفک کے شدید دباؤ کا خدشہ ہے، لہٰذا شہری اپنے سفر کے لیے 20 سے 30 منٹ کا اضافی وقت رکھ کر روانہ ہوں۔

ٹریفک پلان سے متعلق مزید معلومات کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں