‘صدر آزاد کشمیر ہمارا ہوگا،’ مسلم لیگ ن کا صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے صدارتی انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ صدر ان کا ہوگا۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور ن لیگ کے نائب صدر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس اپنا صدر منتخب کرانے کے لیے مطلوبہ اکثریت موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ موجودہ قانون ساز اسمبلی نئے صدر کا انتخاب نہ کرے اور معاملہ آئندہ اسمبلی پر چھوڑ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی پر مشاورت

واضح رہے کہ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال کے بعد اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر قائم مقام صدر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

آزاد کشمیر میں اس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہے اور پارٹی قیادت کی جانب سے اپنا امیدوار صدر منتخب کرانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ تاہم پارٹی کے اندر مختلف گروپس بھی صدارت کے حصول کے لیے سرگرم ہیں۔

بیرسٹر سلطان گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر کا عہدہ ان کے گروپ سے کسی رکن کو دیا جائے، جس کے باعث پیپلز پارٹی کے اندرونی اختلافات بھی کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے صحت کارڈ کی میعاد میں 2027 تک توسیع

دوسری جانب صدارتی انتخاب کے انعقاد سے متعلق آئینی پیچیدگیاں بھی موجود ہیں۔ صدر کا انتخاب الیکشن کمیشن نے کرانا ہوتا ہے، تاہم آزاد کشمیر میں کچھ عرصے سے چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہے، جس کے باعث آئینی بحران کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار