ورلڈ کپ کے دوران بڑا تنازع، سری لنکن بیٹسمین کا بھارتی بلے بازوں پر بیٹ ٹیمپرنگ کا الزام

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کولمبو میں آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دینے کے بعد سری لنکا کے بیٹر بھانوکا راجاپکشا نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔

 نیوز وائر سے گفتگو کرتے ہوئے بھانوکا راجاپکشا نے دعویٰ کیا کہ بھارتی کھلاڑی ایسے مخصوص بیٹس استعمال کر رہے ہیں جو دیگر ٹیموں کو دستیاب بیٹس کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقت پیدا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بیٹس پر ربڑ کی کوئی تہہ لگی ہو، جو عام طور پر دستیاب نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ: سری لنکا کا پاکستان کے فیصلے پر اظہارِ تشکر

بھانوکا راجاپکشا کے مطابق ’بھارتی کھلاڑیوں کے بیٹس ہمارے بہترین بیٹس سے بھی کہیں زیادہ طاقتور ہیں، یہ بیٹس عام کھلاڑی خرید بھی نہیں سکتے، تمام کھلاڑی اس حقیقت سے واقف ہیں۔

ان بیانات کے بعد بیٹس میں چھیڑ چھاڑ یا خصوصی ڈیزائن شدہ آلات کے استعمال سے متعلق بحث نے جنم لے لیا ہے، تاہم تاحال اس معاملے پر آئی سی سی کو کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی بھارتی ٹیم یا عالمی کرکٹ ادارے کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ بھانوکا راجاپکشا خود اس وقت جاری ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے قبل کچھ پاکستانی صحافیوں اور سابق کرکٹرز نے بھی آئی سی سی پر کولمبو میں پاکستان کے خلاف خصوصی پچز تیار کرنے کے الزامات عائد کیے تھے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پچز پر اضافی گھاس رکھ کر پاکستانی اسپنرز کو نقصان پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2026: سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی

یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ایونٹس میں ایسے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران بھی بعض سابق پاکستانی کرکٹرز نے الزام لگایا تھا کہ بھارتی بولرز کو خصوصی گیندیں فراہم کی جا رہی ہیں، جن سے غیر معمولی سوئنگ حاصل ہو رہی تھی، خاص طور پر محمد شامی کی شاندار کارکردگی کے بعد یہ بحث شدت اختیار کر گئی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کو ممبئی میں شکست دی ہے، جبکہ بھارتی ٹیم 12 فروری کو نئی دہلی میں نمیبیا کے خلاف اپنا اگلا میچ کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘