امریکا کا ڈیمنشیا کے مریضوں کے لیے منفرد اور جدید طرز کی بستی قائم کرنے کا اعلان

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں ڈیمنشیا کے مریضوں کے لیے ایک منفرد اور جدید طرز کی بستی قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جو ملک کی اپنی نوعیت کی پہلی ’ڈیمنشیا ولیج‘ ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست وسکونسن میں 40 ملین ڈالر کی لاگت سے اس منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد یادداشت کی بیماری میں مبتلا افراد کی دیکھ بھال کے نظام کو نئی جہت دینا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 65 ڈیمنشیا کے مریضوں کے لیے ایک محفوظ اور کمیونٹی طرز کا ماحول فراہم کیا جائے گا، جہاں وہ زیادہ قدرتی اور گھریلو فضا میں زندگی گزار سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ گلیکسی واچ اب ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کرے گی

یہ منصوبہ وسکونسن کی ہاسپس کیئر تنظیم ایگریس اپنے میڈیسن کیمپس میں شروع کررہی ہے۔ منصوبے کے مطابق مریضوں کو 8،8 افراد کے چھوٹے گروپس میں مشترکہ گھروں میں رکھا جائے گا، جبکہ طبی عملہ موقع پر موجود ہوگا جو روزمرہ سرگرمیوں میں ان کی معاونت کرے گا۔

ایگریس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر لینی سکسٹن کے مطابق اس کیمپس میں رہائش کسی ادارے جیسی محسوس نہیں ہوگی بلکہ اسے عام گھروں کی طرز پر ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روایتی گھروں میں موجود تمام سہولیات یہاں بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ مریض زیادہ سے زیادہ خودمختاری اور فطری انداز میں زندگی گزار سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ bad کولیسٹرول‘ جو ڈیمنشیا اور الزائمر کی بیماری سے بچاتا ہے

یہ ڈیمنشیا ولیج نیدرلینڈز کے مشہور ہوگے ویک ماڈل سے متاثر ہے، جس کا مقصد ڈیمنشیا کے مریضوں کو معمول کے قریب تر زندگی فراہم کرنا ہے۔ تاہم، ایگریس نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ اس بستی میں رہائش کے لیے خاندانوں کو کتنی فیس ادا کرنا ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ڈیمنشیا ولیج کے ستمبر 2027 میں کھلنے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے ساتھ ڈیل ہو گئی تو ہو سکتا ہے میں اسلام آباد جاؤں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

امریکا کا شام سے فوجی انخلا مکمل، اڈے دمشق کے حوالے

اے آئی تصاویر کے ذریعے انشورنس فراڈ میں اضافہ، جعلی نقصان اور فرضی اشیا دکھائے جانے کا انکشاف

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں دلچسپ انٹرویو

ویڈیو

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں دلچسپ انٹرویو

فیلڈ مارشل کی جدوجہد: ایران میدان جنگ میں داخل، امریکا کے ساتھ اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟

اسلام آباد امن مذاکرات نے پاکستان کو عروج بخشا، اگلا مرحلہ جلد منعقد ہوگا، عظمیٰ بخاری

کالم / تجزیہ

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘