صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنگلہ دیش میں ہونے والے قومی انتخابات کے موقع پر حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
بنگلہ دیش میں آج 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹرز قومی پارلیمنٹ کی 300 نشستوں کے لیے اپنے نمائندوں کا انتخاب کر رہے ہیں۔ اس موقع پر صدر مملکت نے نیک تمناؤں کا پیغام جاری کیا۔
جمہوری عمل کے استحکام کی امید
صدر آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ انتخابی عمل بنگلہ دیش میں جمہوری اداروں کو مزید مضبوط کرے گا اور ملک میں امن، استحکام اور مسلسل ترقی کے فروغ کا باعث بنے گا۔
پاکستان کی نیک نیتی اور حمایت کا اعادہ
صدر مملکت نے بنگلہ دیش کے عوام اور ان کی جمہوری امنگوں کے لیے پاکستان کی نیک نیتی اور حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں جمہوری اقدار اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔














