ٹی20 ورلڈ کپ، دہلی اسٹیڈیم میں میچ کے دوران استعمال شدہ سافٹ ڈرنک دوبارہ پیک کرنے کی ویڈیو وائرل

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ تھمز اپ سافٹ ڈرنک کی استعمال شدہ باقی بچی ہوئی مقدار دوبارہ بوتل میں بھری جا رہی ہے۔

صارفین نے اس ویڈیو پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ’اگلا جو بھی میچ ہوگا یہ بوتل اس میں استعمال ہو جائے گی۔ دیکھ رہے ہو اسکیم‘۔

دوسرے صارف وقاص نے کہا کہ ’وہ لوگ بچی ہوئی بوتل کو اسی گلاس میں رکھی تھوڑی چھوڑ دیں گے‘ جبکہ کئی دیگر صارفین نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ گلاس بھی دوبارہ استعمال کیا جائے گا۔

ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ دنیا میں پہلی بار کرکٹ میچ میں بچا ہوا سافٹ ڈرنک دوبارہ استعمال کے لیے جمع کیا گیا۔

یہ واقعہ نہ صرف شائقین اور صارفین میں حفظان صحت اور اسٹیڈیم انتظامیہ کے اقدامات کے حوالے سے تشویش پیدا کر رہا ہے بلکہ غیر ملکی مہمانوں کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ استعمال شدہ مشروبات کو دوبارہ بوتلوں میں بھرنا جراثیم اور بیکٹیریا کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے جس سے فوڈ پوائزننگ، معدے کی بیماریاں اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی