عمانی کرکٹر محمد ندیم نے ٹی20 ورلڈکپ میں سست ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کر دیا

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

43 سالہ عمانی کرکٹر محمد ندیم نے پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کے سست ترین ففٹی کے ریکارڈ کو برابر کر دیا ہے۔

یہ واقعہ جمعرات کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں پیش آیا، جب سری لنکا اور عمان کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ میچ میں سری لنکا نے عمان کو 105 رنز سے شکست دی۔ ہوم ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 225 رنز بنائے جبکہ عمان کی ٹیم نے 9 وکٹ پر 120 رنز بنائے۔

اگرچہ عمان کی ٹیم ہار گئی، لیکن ہدف کے تعاقب کے دوران محمد ندیم نے 52 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس دوران انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی سست ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:جیل میں خودکشی کے خیالات آتے تھے، ناصر جمشید نے میچ فکسنگ پر معافی مانگ لی

اس سے قبل 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے محمد رضوان نے بھی کینیڈا کے خلاف 52 گیندوں پر ففٹی اسکور کی تھی۔

واضح رہے کہ محمد ندیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نصف سنچری اسکور کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کرکٹر بھی بن گئے ہیں، جو ان کی اس ریکارڈ ساز اننگز کو خاص اہمیت دیتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘