سابق کرکٹرز کا عمران خان کی صحت پر اظہارِ تشویش، بہترین علاج کی فراہمی کا مطالبہ

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ کے ماضی کے نامور کھلاڑیوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان کے صحت کے مسائل سن کر دل دکھتا ہے، اور امید ہے کہ حکام اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے۔ انہوں نے عمران خان کے لیے طاقت، جلد صحت یابی اور مکمل صحت کی طرف واپسی کی دعا بھی کی۔

 پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت اور علاج ان کا بنیادی حق ہے اور یہ سہولت ہر صورت فراہم کی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے متعلق امور پر بحرین کے شیخ ناصر سے ملاقات بھی ہوئی جس میں بحرین میں کرکٹ کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بتایا کہ گزشتہ 3 ماہ سے وہ امریکا میں عمران خان کے شوکت خانم کینسر اسپتال کے لیے فنڈز اکٹھے کررہے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ عمران خان کو بہترین علاج ملے اور وہ جلد صحتیاب ہوں۔ شعیب اختر کے مطابق سیاست اور اختلافات سے بالاتر ہو کر یہ ایک انسانی اپیل ہے۔

اسی حوالے سے سابق کپتان یونس خان نے بھی کہا کہ عمران خان پاکستان کو 1992 کے ورلڈ کپ میں تاریخی فتح دلانے والے لیڈر رہے اور آج انہیں فوری طبی توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ انسانیت اور قومی ہیروز کا احترام ہر چیز سے پہلے ہونا چاہیے۔

سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ سیاست کو ایک طرف رکھ کر، ہمارا قومی ہیرو جس نے ہمیں کھیل کے میدان میں سب سے بڑی خوشی دی، جس کا کینسر اسپتال ہزاروں لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوا، جن میں میری اپنی والدہ بھی شامل ہیں، آج ایک طبی ایمرجنسی سے گزررہا ہے اور اسے فوری علاج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ’میں عاجزی کے ساتھ متعلقہ حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ عمران خان کو بروقت اور مناسب علاج فراہم کیا جائے، جلد صحت یاب ہوں کپتان، آپ کے لیے مکمل اور تیز صحتیابی کی دعا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟