مظفر آباد میں اوورسیز کشمیری کنونشن کا آغاز، دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کی شرکت

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر حکومت کے زیرِ اہتمام اوورسیز کشمیری کنونشن کا آغاز مظفرآباد میں ہو گیا، جس میں دنیا بھر سے مقیم کشمیریوں نے شرکت کی۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی میں عالمی سطح پر نام کمانے والے کشمیری اس اہم کنونشن میں شریک ہیں۔ تقریب میں وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور، قائدِ حزبِ اختلاف، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، حریت رہنما اور آزاد کشمیر حکومت کے وزرا بھی موجود ہیں۔

پینل مباحثے اور پالیسی ڈائیلاگ

کنونشن کے دوران پینل گروپ مباحثوں اور پالیسی ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر حکومت نے شرکاء کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے موجودہ حکومت کی کامیابی ہے کہ عوام کا ریاستی نظام پراعتماد بحال ہوا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

کنونشن میں ریاست کی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کے لیے خصوصی اور علیحدہ عدالت کے قیام کی تجویز بھی شامل ہے۔

اوورسیز مسائل کے حل کے لیے اقدامات

کنونشن کے تحت وزیرِ اعظم آزاد کشمیر ویب پورٹل کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جس کا مقصد اوورسیز کشمیریوں کے مسائل اور شکایات کا فوری ازالہ کرنا ہے۔

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ون ونڈو آپریشن کے قیام کو بھی اقدامات میں شامل کیا گیا ہے تاکہ بیرونِ ملک سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

آئی ٹی، پن بجلی، سیاحت اور معدنیات پر فوکس

کنونشن میں آئی ٹی، ہائیڈل (پن بجلی)، سیاحت اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی تجاویز زیرِ غور ہیں۔ پینل مباحثوں کے بعد سفارشات کی روشنی میں جامع پالیسی مرتب کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے اوورسیز کشمیر کانفرنس: 16 فروری کو آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان

آرٹ اور کلچر شوز بھی کنونشن کا حصہ ہیں، جس کے ذریعے کشمیری ثقافت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

نشستوں کے معاملے پر 3 ارکان اسمبلی واپس

دوسری جانب کنونشن کے دوران نشستوں کی عدم دستیابی کے باعث حکومتی وزیر سردار یاسر سلطان، ایم ایل اے عبدالماجد خان  اور عاصم شریف بٹ، کو بیٹھنے کی جگہ نہ مل سکی، جس پر تینوں ارکان اسمبلی تقریب میں شرکت کیے بغیر واپس چلے گئے۔

واضح رہے کہ آج  16 فروری 2026 بروز پیر کو آزاد کشمیر میں عام تعطیل ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 16 فروری کو مظفرآباد میں تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے اور نجی تجارتی مراکز بند ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ معزز مہمانوں کی آمد اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے یہ اقدام ناگزیر تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘