اوورسیز کشمیر کانفرنس: 16 فروری کو آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان

اتوار 15 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت آزاد جموں و کشمیر نے پیر، 16 فروری 2026 کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق تعطیل کا اعلان دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہونے والی اوورسیز کشمیر کانفرنس کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کی شرکت متوقع ہے، جس کے باعث انتظامی اور سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت کی کامیابی ہے کہ عوام کا ریاستی نظام پراعتماد بحال ہوا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

اعلامیے کے مطابق 16 فروری کو مظفرآباد میں تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں اور نجی تجارتی مراکز بند رہیں گے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ معزز مہمانوں کی آمد اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے یہ اقدام ناگزیر تھا۔

حکام کے مطابق اوورسیز کشمیر کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد ریاست کی ترقی کو فروغ دینے سمیت بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں اور پاکستانی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات

’۔۔۔اور انہیں آزاد کشمیر میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔‘

حکومت آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کے ذریعے اوورسیز کشمیریوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور انہیں خطے کی معاشی ترقی، خوشحالی اور پائیدار منصوبہ بندی میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!