محسن نقوی نے عمران خان کی رہائی کے لیے بہت کوشش کی، اب وہ ہمارے دھرنے سے رہا نہیں ہوں گے، علی امین گنڈاپور

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارے دھرنے سے عمران خان باہر نہیں آئیں گے، محسن نقوی نے عمران خان کی رہائی کے لیے جتنی کوشش کی کسی نے نہیں کی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محسن نقوی نے عمران خان کی رہائی کے لیے طاقتور حلقوں کے سامنے کھل کر بات کی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی میں واضح بہتری، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ جاری

انہوں نے کہاکہ مفاہمت ہمارے دین میں ہے، اور یہی ترقی کا راستہ ہوتا ہے، عمران خان کے جیل سے باہر نہ آنے کے ذمہ دار ہم سب ہیں، وہ جس سوچ سے چل رہے تھے ملک کو بہت آگے لے کر جاتے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پی ٹی آئی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جس میں ہم سب شامل ہیں، ہمارے درمیان بدنیت لوگ موجود ہیں۔ اس وقت پارٹی کے اندر کسی میں فیصلہ سازی کی قوت نہیں، اس پارٹی میں سب ایک دوسرے پر ملبہ ڈال رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عمران خان نے کہاکہ 26ویں ترمیم کو روکنے کے لے اسلام آباد آنا ہے، ہم آئے تو جڑیں ہل گئی تھیں، سسٹم ہمارے ساتھ بیٹھنے پر راضی ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہمیں سنگجانی میں رکنے کا کہا تھا لیکن بشریٰ بی بی نے انکار کیا، اب ہمارا دباؤ اتنا کم ہوگیا کہ ملاقات سے لے کر عمران خان کی صحت پر دھرنا دے کر بیٹھے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عمران خان سے ملنے کے لیے جانے والے لوگ عجیب کہانیاں سناتے ہیں، 5 اکتوبر کو جب ہم اسلام آباد پہنچے تو 15 لوگ بھی وہاں پر نہیں تھے، جبکہ عمران خان کو بتایا گیا کہ ڈیڑھ لاکھ لوگ تھے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی میں دراڑ: عمران خان کی بہنوں نے کل الگ پریس کانفرنس بلا لی

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی صحت سے متعلق اطلاعات پر یقین نہیں رکھتے، سوال یہ ہے کہ عمران خان سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی۔ دعا ہے جیسی رپورٹ بتائی جا رہی ہے ان کی صحت ویسی ہی ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات

’ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کیوں کہا‘، بیوی نے شوہر کو چاقو مار کر قتل کر دیا

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ