عماد وسیم کی دوسری بیوی نائلہ راجہ کون ہیں؟

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ ذوالفقار راجہ سے دوسری شادی کر لی ہے۔ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ خبر تیزی سے توجہ کا مرکز بن گئی۔

دوسری جانب عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کی جانب سے کرکٹر پر نہایت سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے بچے کے قتل جیسے الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اس حوالے سے ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @sannia_ashfaq2

تاہم ان الزامات پر عماد وسیم کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا لیکن نائلہ راجہ کے بارے میں صارفین کا تجسس بڑھ گیا ہے کہ آخر وہ کون ہیں؟

نائلہ ذوالفقار راجہ کون ہیں؟

نائلہ ذوالفقار راجہ ایک معروف پاکستانی وکیل، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈیجیٹل کریئیٹر ہیں۔ وہ انسٹاگرام پر لائف اسٹائل اور بیوٹی سے متعلق مواد شیئر کرنے کے باعث شہرت رکھتی ہیں، جہاں ان کے فالوورز کی تعداد 6 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہے جبکہ یوٹیوب پر بھی ان کے ہزاروں سبسکرائبرز موجود ہیں۔ حالیہ تنازعے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر مزید توجہ حاصل ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nyla Zulfiqar Raja (@nylarajah)

یاد رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق اگست 2019 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے 3 بچے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: عمران خان کی بشریٰ بی بی و اہلخانہ سے ملاقات، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کا حکم

سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم کامیابی ہے، سرفراز بگٹی

چین اور نیپال کی سرحد پر تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئیں

نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی،  ہزاروں تاحال لاپتہ

ایس سی او سربراہ اجلاس، اسحاق ڈار کی روسی اور تاجک وزرائے خارجہ سے خوشگوار ملاقات

ویڈیو

پانی کو سیاسی مقاصد یا دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے، وزیراعظم شہباز شریف

گھر میں پودے لگائیں، کچرا بیچیں، پنجاب حکومت سے ہزاروں روپے حاصل کریں

لانگ مارچ کے لیے چندہ اصل میں عوام کے جیبوں پر ڈاکا ہے، پشاور کے شہری حکومت پر برس پڑے

کالم / تجزیہ

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر مریض علاج کروانے پمز کیوں آتے ہیں؟

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!