دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست سامنے آگئی، پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فروری 2026 کے لیے جاری ہونے والی عالمی درجہ بندی میں دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست سامنے آگئی ہے، جس میں ایشیا کا ایک ملک بدستور پہلے نمبر پر رہا جبکہ پاکستانی پاسپورٹ کی پوزیشن میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

تازہ فہرست کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار پایا ہے۔ سنگا پور کا پاسپورٹ رکھنے والے 192 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ بہتر، 31 ممالک میں ویزا فری یا آسان سفر ممکن

دوسرے نمبر پر جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر موجود ہیں، جہاں کے شہری 187 ممالک تک ویزا فری رسائی رکھتے ہیں۔

تیسرے نمبر پر سویڈن اور متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹس رہے، جن کے ذریعے 186 ممالک میں ویزا کے بغیر داخلہ ممکن ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ تیسرے نمبر تک پہنچا ہے۔

چوتھے نمبر پر 185 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ ڈنمارک، لکسمبرگ، اسپین، آسٹریا، بیلجیئم، آئرلینڈ، اٹلی، فرانس، جرمنی، ناروے، فن لینڈ، نیدرلینڈز اور سوئٹزرلینڈ شامل رہے۔ پانچویں نمبر پر پرتگال، یونان اور مالٹا رہے، جن کے پاسپورٹس سے 184 ممالک میں ویزا فری سفر ممکن ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ کی صورتحال

تازہ درجہ بندی میں پاکستانی پاسپورٹ ایک درجہ بہتر ہو کر 97 ویں نمبر پر آگیا ہے اور سبز پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو 32 ممالک میں ویزا فری داخلے کی سہولت حاصل ہے۔

پاکستان کے بعد یمن 98 ویں، عراق 99 ویں، شام 100 ویں اور افغانستان 101 ویں نمبر پر رہے۔

پاکستان سے اوپر صومالیہ 96 ویں، نیپال 95 ویں، شمالی کوریا 94 ویں، بنگلا دیش 93 ویں اور اریٹیریا 92 ویں نمبر پر رہے، جبکہ فلسطین اور سری لنکا سمیت چند ممالک مشترکہ طور پر 91 ویں پوزیشن پر موجود رہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پاسپورٹ کی مانگ میں اضافہ، 2025 میں سب سے زیادہ اجرا

خطے کے دیگر اہم ممالک میں بھارت 80 ویں، چین 59 ویں اور ایران 92 ویں نمبر پر رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘