پاکستان میں پاسپورٹ کی مانگ میں اضافہ، 2025 میں سب سے زیادہ اجرا

پیر 5 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ برس یعنی سال 2025 کے دوران ملک بھر میں ریکارڈ تعداد میں پاسپورٹ جاری کیے گئے ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں پاسپورٹ کی اجرا کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔

ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق 2025 میں کل 5.572 ملین پاسپورٹ جاری کیے گئے، جو ملک کی دستاویزی تاریخ میں سب سے زیادہ سالانہ اجرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ: مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کا واقعہ، تحقیقات میں ایئرلائن قصوروار قرار

وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ جدید پرنٹنگ مشینوں کی تنصیب سمیت جدید کاری کے اقدامات نے پاکستان بھر میں طویل عرصے سے زیر التوا پاسپورٹ درخواستوں کے بیک لاگ کو مستقل طور پر ختم کرنے میں مدد دی۔

پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں 3.275 ملین پاسپورٹ عام درخواستوں کی کیٹیگری کے تحت جاری کیے گئے۔

علاوہ ازیں، 1.839 ملین پاسپورٹ فوری یعنی ارجنٹ کیٹیگری کے تحت اور 2.76 ملین پاسپورٹ فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت جاری کیے گئے، جو شہریوں کو کم وقت میں پاسپورٹ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری، 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل

حکام نے بتایا کہ طویل اوقات کار نے اہم کردار ادا کیا، کیونکہ ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر زیادہ تر سال 24 گھنٹے فعال رہے۔

ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ 24 گھنٹے سروس نے انتظار کے اوقات کو نمایاں طور پر کم کیا اور مقامی درخواست گزاروں کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک پاکستانی شہریوں کے لیے بھی سہولت میں اضافہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میثاق جمہوریت کا مسودہ سامنے آئے گا تو دیکھیں گے، رانا ثنااللہ کا پی ٹی آئی کی پیشکش پر جواب

مئی کی جنگ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح، انڈین آرمی چیف نے اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا

بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت اور اہم معدنیات پر بات چیت

اسلام آباد: جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر کی گرفتای و رہائی

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی پر روس کا سخت ردعمل سامنے آگیا

ویڈیو

ریاست سے ٹکر لینا مہنگا پڑگیا، سہیل آفریدی کو ناکوں چنے چبوا دیے گئے

ڈاکٹر مصدق ملک کا جنگلات کٹائی کے مقامات کا دورہ، ’درخت کاٹنے کے جرمانے میں اضافہ ہو گا‘

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے