عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سے مطمئن، اس پر سیاست نہیں چاہتے، شیرافضل مروت

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سے مطمئن ہیں۔ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا نے بھی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں اب اجتماعی استخارہ ہوگا، شیرافضل مروت کا طنز

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پڑھی ہے اور وہ اس رپورٹ سے مطمئن ہیں۔ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا نے بھی اس رپورٹ پر تسلی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اس پر مزید کوئی سیاست کی جائے۔

’پی ٹی آئی میں وہی ہوتا ہے جو خاندان کے افراد چاہتے ہیں‘

شیرافضل مروت نے کہا کہ احتجاج کے حوالے سے فیصلے پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت کو کرنے چاہئیں۔ گزشتہ دو سال میں ایک بھی ایسا فیصلہ نہیں ہوا جو قیادت کو کرنے دیا گیا ہو۔ قیادت ایک فیصلہ کرتی ہے تو پھر آگے سے پریس کانفرنسز آ جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہائی جیک ہے، پی ٹی آئی میں فیصلہ وہی ہوتا ہے جو خاندان کے لوگ چاہتے ہیں۔ پارٹی میں کسی کا اپنا سیاسی مستقبل محفوظ نہیں، بیرسٹر گوہر بھی جواب نہیں دے سکتے۔ جس طرح وزیرداخلہ نے آج ایک چارج شیٹ جاری کی ہے تو اس کا جواب بیرسٹر گوہر کو دینا چاہیے، جو نہیں دیا گیا۔

’سہیل آفریدی نے میرے فنڈز بند کروا دیے‘

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے جوں ہی عہدہ سنبھالا، انہوں نے علیمہ خان کو خوش کرنے کے لیے میرے حلقے کے فنڈز بند کر دیے۔ یہ میرے فنڈز نہیں بلکہ عوام کے فنڈز تھے۔ کچھ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ سہیل آفریدی کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ ملے۔ میں جب انہیں عمران خان کے پاس لے کر گیا تھا تو انہوں نے کہا کہ یہ کون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیرافضل مروت کے علیمہ خان سمیت پی ٹی آئی قیادت پر الزامات

انہوں نے کہا کہ عمران خان آج تک سہیل آفریدی کو جانتے بھی نہیں ہیں، اور بعد میں سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔ میرا خیال ہے کہ سہیل آفریدی کی سیٹلمنٹ وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہو چکی ہے، اور وہ صوبے میں دھرنوں سے بھی خوش نہیں ہیں۔

’سہیل آفریدی چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں دھرنے ختم ہوجائیں‘

شیرافضل مروت نے کہا کہ سہیل آفریدی چاہتے ہیں کہ کسی طرح صوبے میں دھرنے ختم ہو جائیں۔ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا نے دھرنوں کی مذمت کی ہے۔ اگلے دو دن میں اگر پولیس لاٹھیوں کے ذریعے دھرنے کے شرکا کو اٹھا کر سڑکیں کھول دیتی ہے تو مان لیں کہ صوبائی حکومت بھی یہی چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کے بیٹوں کو گرفتارکروانے کاالزام، شیرافضل مروت بول پڑے

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے 2 دن میں طاقت کے ذریعے خیبرپختونخوا میں سڑکیں کھلوائی جائیں گی اور مجبوری پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ہوگی۔ میں آج ایبٹ آباد گیا تھا، دھرنے میں 30 سے 40 لوگ بیٹھے تھے، سرکار کو دھرنے ختم کرانے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔

’دھرنے طویل ہوں گے تو پی ٹی آئی کے خلاف نفرت بڑھے گی‘

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اگر وفاقی حکومت کو تکلیف دینا چاہتی ہے تو وہ اسلام آباد، راولپنڈی یا پنجاب میں دھرنے دے۔ خیبرپختونخوا میں جتنے بھی طویل دھرنے ہوں گے، پی ٹی آئی کے خلاف نفرت بڑھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟