سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 6 اہم کیسز کی سماعت آج ہوگی

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق 6 اہم مقدمات سمیت متعدد درخواستوں پر سماعت ہوگی۔

اسی طرح بشریٰ بی بی کے ایک جبکہ شاہ محمود قریشی کے بھی ایک کیس کی سماعت آج ہی کے دن مقرر ہے۔

مقدمات کی سماعت جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کرے گا، جس میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو جیل میں فی الحال کسی تشویشناک صورتحال کا سامنا نہیں، طبی رپورٹ پر سپریم کورٹ کا حکمنامہ جاری

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 9 فروری کو ان مقدمات کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔

آج ہونے والی سماعتوں میں توشہ خانہ فوجداری کیس بھی شامل ہے، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے خلاف اپیل زیر سماعت آئے گی جس میں سزا معطل کی گئی تھی، جبکہ فیصلہ معطل نہیں کیا گیا تھا۔

اسی طرح بانی تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیل پر بھی سماعت ہوگی، سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیل بھی آج سماعت کے لیے مقرر ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کے معائنے اور بچوں سے ٹیلیفونک رابطے کا حکم

9 مئی لاہور مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے خلاف سرکاری اپیل بھی آج ہی سنی جائے گی۔ علاوہ ازیں ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر اپیلوں پر بھی عدالت عظمیٰ میں سماعت ہوگی۔

ان اہم مقدمات کی سماعت کے باعث آج سپریم کورٹ میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ سیاسی حلقوں کی نظریں بھی عدالتی کارروائی پر مرکوز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘