چینی روبوٹ کو اپنی ایجاد ظاہر کرنے پر بھارتی یونیورسٹی کو اے آئی امپیکٹ سمٹ سے باہر کر دیا گیا

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چینی روبوٹ کو اپنی ایجاد ظاہر کرنے پر بھارتی یونیورسٹی کو انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ سے باہر کر دیا گیا ہے۔

گلگوٹیاس یونیورسٹی کی پروفیسر نہا سنگھ نے ڈی ڈی نیوز کو بتایا تھا کہ ’یہ روبوٹ اورین گلگوٹیاس یونیورسٹی کے سینٹر آف ایکسیلنس نے تیار کیا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: چینی روبوٹ کو اپنی ایجاد ظاہر کرنے پر بھارتی کمپنی کی عالمی سطح پر سُبکی

 تاہم سوشل میڈیا صارفین نے فوری طور پر بتایا کہ یہ دراصل چین کی کمپنی یونیٹری روبوٹکس کا ماڈل ’یونیٹری گو 2‘ ہے، اور یہ تحقیق اور تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

یہ معاملہ اس وقت بڑھا جب آئی ٹی وزیر اشونی ویشنو نے ویڈیو کلپ اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، لیکن تنقید کے بعد پوسٹ ہٹا دی گئی۔ بعد ازاں گلگوٹیاس یونیورسٹی اور نہا سنگھ نے واضح کیا کہ روبوٹ یونیورسٹی کی تخلیق نہیں تھا اور ادارے نے کبھی ایسا دعویٰ نہیں کیا۔

اس واقعے پر شدید تنقید ہو رہی ہے اور اسے بھارت کے مصنوعی ذہانت کے منصوبوں کے لیے شرمندگی کا باعث قرار دیا جا رہا ہے، شدید تنقید کے بعد یونیورسٹی کو اے آئی امپیکٹ سمٹ سے باہر کر دیا گیا ہے۔

بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’مودی حکومت نے مصنوعی ذہانت کے معاملے میں بھارت کا عالمی سطح پر مذاق بنا دیا ہے‘۔

گلگوٹیاس یونیورسٹی نے معافی مانگ لی

گڑھی نوئیڈا میں قائم گلگوٹیاس یونیورسٹی نے اے آئی سمٹ میں چینی ساختہ ربوٹک ڈاگ کو اپنی ایجاد کے طور پر پیش کرنے کے تنازع کے بعد معافی مانگ لی ہے۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سمٹ کے منتظمین نے یونیورسٹی سے اپنی نمائش کا اسٹال خالی کرنے کا حکم دیا۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں اس واقعے کی ذمہ داری نیہا سنگھ پر ڈالی گئی اور کہا گیا کہ وہ معلومات سے آگاہ نہیں تھیں، یونیورسٹی نے مزید کہا کہ پروڈکٹ کے تکنیکی پس منظر سے وہ واقف نہیں تھیں اور کیمرے پر پہنچنے کے جوش میں حقیقت کے منافی معلومات دی گئیں۔

گلگوٹیاس یونیورسٹی نے اس تنازع میں کسی بھی ادارتی نیت سے غلط تاثر دینے سے انکار کرتے ہوئے عوام سے سمجھ بوجھ کی اپیل کی۔ یونیورسٹی نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ منتظمین کی تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے نمائش کی جگہ خالی کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویب سمٹ میں چینی روبوٹ نے دھوم مچا دی

نیہا سنگھ نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس غلط فہمی کی وجہ غیر واضح کمیونیکیشن تھی اور یونیورسٹی نے کبھی بھی روبوٹ کی تیاری کا دعویٰ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے طلبہ کو یہ روبوٹ دکھایا تاکہ وہ خود کچھ بہتر تخلیق کرنے کی ترغیب حاصل کریں۔

اس تنازع کے بعد گلگوٹیاس یونیورسٹی کا اسٹال سمٹ میں خالی دکھائی دیا، جبکہ کچھ طلبہ وہاں موجود رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ