افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف فضائی کارروائی میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرےگا۔

مزید پڑھیں: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

فرانسیسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ دہلی اور کابل کے ساتھ بعض دہشتگرد تنظیمیں بھی پاکستان میں ہونے والی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر شدت پسند گروہ افغانستان کی سرزمین پر موجود ہیں اور پاکستان کے خلاف حملے وہاں کی حکومت کی رضامندی یا سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں۔

خواجہ آصف نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ پاکستان کے خلاف پراکسی وار چلا رہا ہے۔ ’نئی دہلی، کابل اور شدت پسند تنظیمیں ایک ہی پیج پر ہیں۔‘

انہوں نے کہاکہ مئی 2025 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان مسلح تصادم کے بعد دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست یا بالواسطہ رابطہ نہیں ہوا۔

وزیر دفاع نے مزید کہاکہ کچھ دوست ممالک پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ثالثی کی کوششیں کررہے تھے، لیکن ان کوششوں کے کوئی ٹھوس نتائج برآمد نہیں ہوئے۔

وزیرِ دفاع نے کہاکہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں جنگ کے خدشات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے اور صورتحال اب بھی حساس ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس مئی میں ہونے والی 4 روزہ جھڑپوں کے دوران بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد مواقع پر طیاروں کی تعداد کا حوالہ دے چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس تنازع کے باعث عالمی سطح پر بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مقابلہ ایسے ملک سے تھا جو رقبے اور عسکری حجم دونوں اعتبار سے اس سے چھوٹا ہے۔

وزیر دفاع کے مطابق پاکستان فضائیہ نے اپنی حدود میں دراندازی کی ہر کوشش کو ناکام بنایا۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ دہلی کے کابل کے ساتھ قریبی روابط ہیں جبکہ موجودہ وقت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست یا بالواسطہ کسی قسم کا رابطہ موجود نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ہم آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان، دہشتگردی اور پاکستان کی سفارتی حکمت عملی

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ہمیں جلد یا بدیر افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرنا ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اگلے 12 سے 18 ماہ میں لاکھوں ملازمین اپنی نوکریوں سے محروم ہو سکتے ہیں

وزیراعظم کا دورۂ امریکا: عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال

سپریم کورٹ: سروس میٹر کیس میں وفاقی حکومت کی اپیل خارج، تاخیر معاف کرنے کی استدعا مسترد

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات میں کن امور پر گفتگو ہوئی؟

’ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کیوں کہا‘، بیوی نے شوہر کو چاقو مار کر قتل کر دیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ